Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ن لیگی رہنما کی ایم کیو ایم رہنما سے ملاقات، جہانگیر ترین بھی کچھ دیر بعد ملیں گے

ن لیگی رہنما کی ایم کیو ایم رہنما سے ملاقات، جہانگیر ترین بھی کچھ دیر بعد ملیں گے
July 30, 2018
کراچی ( 92 نیوز) ملک کی سیاسی صورتحال میں ایم کیو ایم  ایک بار پھر اہمیت اختیار کرتی جا رہی ہے ۔ سندھ کے مستعفی گورنر  محمد زبیر  نے ایم کیو ایم  بہادر آباد مرکز کی یاترا کی جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیر ترین آج ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے ۔ میڈیا سے گفتگو میں محمد زبیر نے کہا کہ ایم کیو ایم کو مینڈیٹ چوری کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہئے۔ فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ الیکشن کی شفافیت پر ہمیں تحفظات ہیں، جہانگیر ترین سے ملاقات میں حتمی فیصلہ کریں گے۔جہانگیر ترین اورایم کیو ایم  رہنماؤں میں   کچھ دیر میں ملاقات ہوگی۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی میں ملاقات طے پاگئی ہے، جس پر سندھ میں کپتان کے کھلاڑی دھڑوں میں تقسیم ہوگئے، فیصل واوڈا، عمران اسماعیل اور علی زیدی نے ملاقات کی مخالفت کردی۔