Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی پر لیگی کارکنان کا پولیس اور اینٹی رائیڈ فورس پر پتھراؤ

ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی پر لیگی کارکنان کا پولیس اور اینٹی رائیڈ فورس پر پتھراؤ
August 9, 2019
 لاہور (92 نیوز) احتساب عدالت کے باہر بھپرے لیگی کارکنوں نے اپنی عدالت لگا لی ۔ پولیس اہلکاروں سے تکرار ، ہاتھا پائی شروع کر دی۔ میٹرو پل کے نیچے لگے گملے اٹھا اٹھا کر مارتے رہے ۔ لاہور مال روڈ میں لیگی کارکنان اپنی قیادت سے  اظہار یکجہتی کے لیے بڑی تعداد میں احتساب عدالت کے باہر جانا چاہتے تھے لیکن پولیس کے روکنے پر پولیس اور اینٹی رائیڈ کے دستوں پر سنگ باری کر ڈالی۔ کارکنان نے  اپنے ہی قائد کے بنائے منصوبے ورٹیکل گارڈننگ کو تہس نہس کرڈالا  اور پتھراؤ   کے چکر میں  پولیس اہلکاروں پر گملوں کی بارش کر دی۔ پولیس  کی جانب سے اپنے دفاع میں لاٹھی چارج بھی کیا گیا ۔ کارکناں سے جھڑپ کے دوران پولیس اہلکار کا سر بھی پھٹ گیا ۔ لیگی کارکنان  نے ایم اے او کالج   چوک کو  ٹائر جلا کر بلاک کر دیا اور واٹر کینن  پر  چڑھ کر پانی برسانے سے روکتے ہوئے۔ مریم نواز ،یوسف عباس اور حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔