Tuesday, October 4, 2022

 ن لیگی حکومت ہمیشہ بجٹ میں امیروں کو نوازتی ہے ،ایف بی آر کو غیر سیاسی کرنا ہوگا : عمران خان

  ن لیگی حکومت ہمیشہ بجٹ میں امیروں کو نوازتی ہے ،ایف بی آر کو غیر سیاسی کرنا ہوگا : عمران خان
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران  خان کا کہنا ہے کہ نون  لیگ ہمیشہ  بجٹ میں امیروں کو نوازتی  ہے  جبکہ  غریب   مزید  غریب ہو جاتے ہیں ٹیکس چوری  سے بچنے کے لئے  ایف بی آر کو غیر سیاسی کرنا ہو  گا۔ بنی  گالہ  میں  پریس کانفرنس  کرتے ہوئے  عمران خان نے وفاقی بجٹ  پرسخت تنقید کی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں  سرمایہ کاری نہیں ہو رہی اور  بے روزگاری  بڑھ رہی  ہے لیکن   حکومت   مراعات   یافتہ  طبقے کو نوازنے  پر  تلی ہو ئی ہے۔ کپتان نے کہا کہ  مسلم لیگ نون کی حکومت  جب  بھی  بجٹ  بناتی ہے  اس سے  غریب ،غریب تر اور امیر،امیر  تر ہو تا ہے۔ تحریک انصاف  کے سربراہ  نے  کہا کہ  حکومت سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی  کے ساتھ ساتھ  ڈیزل، پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی کم    کرے۔ انہوں نے ایف  بی  آر میں  اصلاحات لانے کے ساتھ  اسے غیر سیاسی کرنے کا  بھی مطالبہ  کیا۔ عمران خان  نے واضح کیا کہ حکومت  کے پاس میٹرو  کے  لئے پیسہ ہے  لیکن عام آدمی کے لئے نہیں حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام  کے ذریعے لوگوں کو خرید  رہی ہے۔