Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ن لیگ، ایم ایم اے، پی پی اور دیگر سیاسی جماعتیں آج سرجوڑ کر بیٹھیں گی

ن لیگ، ایم ایم اے، پی پی اور دیگر سیاسی جماعتیں آج سرجوڑ کر بیٹھیں گی
July 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) عام انتخابات دو ہزار اٹھارہ میں دھاندلی کے حوالےسے مسلم لیگ ن ،ایم ایم اے ، پیپلز پارٹی  اور دیگر  سیاسی جماعتیں آج سر جوڑ کر بیٹھیں  گی ۔ مسلم لیگ ن اور ایم ایم  اے کے درمیان رابطے تیز  جبکہ آل پارٹیز کانفرنس آج  ہو گی۔ عام انتخابات میں   مسلم لیگ ن ،پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ مجلس عمل کی جانب سے بڑے پیمانے پر دھاندلے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ شہباز شریف اور  مولانا فض الرحما ن کی زیر صدارت الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگانے والی سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن  کے رہنما ء  مشاہد حسین سید نے  ایم ایم اے کے سربراہ مولان فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا ہے جس  میں  دھاندلی کاالزام عائد کرنے والی دیگر جماعتوں سے رابطے اور کانفرنس کے مقام کا تعین کرنے کیلئے مشاورت کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مشاہد حسین سید  اور مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آل پارٹیر کانفرنس میں شرکت کیلئے پیپلز پارٹی، ایم کیوایم پاکستان ،اے این پی شیر پاؤ اور پی ایس پی کو دعوت دی گئی ہے ۔