Friday, October 7, 2022

نیکٹا کا تھریٹ الرٹ مساجد کے حوالے سے نہیں تھا، ترجمان کے پی حکومت

نیکٹا کا تھریٹ الرٹ مساجد کے حوالے سے نہیں تھا، ترجمان کے پی حکومت
پشاور (92 نیوز) ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش کا کہنا ہے نیکٹا نے چند روز قبل پشاور میں دہشتگردی کا الرٹ جاری کیا مگر وہ سیاسی اجتماع سے متعلق تھا۔ مساجد کے حوالے سے کوئی تھریٹ نہیں تھا۔ اِدھر صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں بولے دہشت گردوں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، بچے اور مدرسے سافٹ ٹارگٹ تھے، ذمہ دار جلد گرفت میں ہونگے۔