نیکٹا نے کوئٹہ اور پشاور میں سیاسی و مذہبی شخصیات بارے تھریٹ الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد (92 نیوز) نیکٹا نے کوئٹہ اور پشاور میں دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے سیاسی ومذہبی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی بارے لیٹرجاری کردیا۔
نیکٹا کے جاری کردہ لیٹر کے مطابق دہشتگرد تنظیمیں کوئٹہ، پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔ سیاسی ومذہبی شخصیات کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
نیکٹا لیٹر کے مطابق دہشت گرد تنظیموں نے اعلیٰ سیاسی شخصیات کو قتل کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے، خودکش حملےاور بم دھماکے بھی کرائے جا سکتے ہیں۔
نیکٹا نے چاروں صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکرٹریز کو مراسلہ ارسال کردیا۔
