Friday, December 9, 2022

نیکٹا نے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنیوالی این جی اوز کی فہرست جاری کردی

نیکٹا نے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنیوالی این جی اوز کی فہرست جاری کردی
اسلام آباد(92نیوز)نیکٹا نے پنجاب سمیت تمام صوبوں میں قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے والی این جی اوز کی فہرست جاری کردی۔ ترجمان نیکٹا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس سال عید قربان پر ایسی این جی اوز ہی کھالیں اکٹھی کرسکیں گی جنہیں سکروٹنی کے بعدکلیئرقرار دیا گیا ہے۔ ان این جی اوز کی فہرست نیکٹا کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے، ترجمان کے مطابق نیکٹا نے قربانی کی کھالوں اور عطیات اکٹھے کرنے سے متعلق تمام ضلعی حکومتوں اور پولیس کو آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرمنظور شدہ این جی اوزیا رفاہی اداروں کو ہرگز کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔