Monday, February 26, 2024

نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 1.73 روپے اضافے کی درخواست

نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 1.73 روپے اضافے کی درخواست
December 14, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں ہونے لگی ، سی پی پی اے نے اکتوبر کے لئے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 73 پیسے فی یونٹ اضاے کی درخواست دیدی۔ سی پی پی اے نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 73 پیسے اضافہ کرنے کی درخواست نیپرا کو دی ، سی پی پی اے  کی جانب سے اکتوبر کے لیے  ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست  دی گئی ہے ۔ درخواست  میں کیا گیا ہے کہ  اکتوبر میں فیول سے بجلی پیدا کرنے کی لاگت 51 ارب روپے آئی ، اکتوبر میں 9 ارب 29 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی ، سی پی پی اے کی جانب  سے  دی گئی درخواست پر نیپرا 26 دسمبر کو سماعت کرے گا۔