اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کو نیٹ میٹرنگ قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر نوٹس جارہی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کے نیٹ میٹرنگ کنکشن فراہم نہ کرنے کی شکایات پر نوٹس لیا گیا ہے۔ کے الیکٹرک کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیپرا نے کے الیکٹرک سے قوانین کی خلاف ورزی پر وضاحت طلب کی تھی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا احکامات پر 2 بار جواب بھی پیش کیا گیا جس پر کے الیکٹرک کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے کر شوکاز جاری کیا جائے گا۔