Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیپرا کا بجلی کے پیداواری ٹیرف میں 4.68روپے فی یونٹ اضافے کافیصلہ،اطلاق آئندہ ماہ سے ہوگا

نیپرا کا بجلی کے پیداواری ٹیرف میں 4.68روپے فی یونٹ اضافے کافیصلہ،اطلاق آئندہ ماہ سے ہوگا
May 15, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیپرا نے بجلی کے پیداواری ٹیرف میں 4 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کرلیا،ٹیرف میں اضافے کا اطلاق آئندہ ماہ سے ہو گا۔ نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافے اور پاور پلانٹس کی مشینیں خراب ہونے کے باعث بجلی کےپیداواری ٹیرف میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ناردرن پاور جنریشن کمپنی کے پاور پلانٹس نمبر1،2اور 3 کے ٹیرف میں 4 روپے15 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔ پاور پلانٹ یونٹ 4 کے لیے 4روپے 11 پیسے اور یونٹ5 کے لیے 4روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا، ٹیرف میں اضافے کا اطلاق آئندہ ماہ سے ہو گا۔        
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔