Saturday, July 27, 2024

نیپرا ڈکٹیٹر کی بجائے ریگولیٹر بنے: عابد شیر علی

نیپرا ڈکٹیٹر کی بجائے ریگولیٹر بنے: عابد شیر علی
February 9, 2016
تربیلا(92نیوز)وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ  نیپرا ریگولیٹر بنے ڈ یکٹیٹر نہ بنے نیپرا نے معشیت کا جنازہ نکال دیا۔ تفصیلات کےمطابق وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے تربیلا ڈیم پر چوتھے توسیعی منصوبے کی کارکردگی کاجائزہ لیا اس موقع پر جی ایم  اقبال مسعود صدیقی  نے چوتھے توسیعی منصوبے  سے متعلق بریفنگ دی جس کے بعد  عابد شیر علی  نے میڈیا ےس گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تربیلا چوتھاتوسیعی منصوبہ جون 2017 تک مکمل ہو جائے گا 1410 میگاواٹ اضافی بجلی پیدا ہونے سے تربیلا ڈیم کی صلاحیت 4 ہزار 888 میگاواٹ ہو جائے گی۔ وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ماضی کی نالائق حکومتوں نے ایک بھی میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کی بلکہ  تباہ حال پاور سیکٹر ہمارے حوالےکیا موجودہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر ٹرانسمیشن اور پیداواری سسٹم پر کام کر رہی ہے 2018 تک ملک سے اندھیرے دور کر دیں گے۔