Saturday, November 26, 2022

نیپرا نے گنے کے چھلکے سے بجلی پیدا کرنیوالے پاور پلانٹس کیلئے یکساں ٹیرف جاری کر دیا

نیپرا نے گنے کے چھلکے سے بجلی پیدا کرنیوالے پاور پلانٹس کیلئے یکساں ٹیرف جاری کر دیا
اسلام آباد (92نیوز) نیپرا نے گنے کے چھلکے سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کےلئے یکساں ٹیرف جاری کردیا ہے۔ بگاس پاور پلانٹس کےلئے یکساں ٹیرف 30 سال کےلئے جاری کیا گیا جس کے مطابق پہلے دس سال کےلئے بارہ روپے 8 پیسے فی یونٹ ٹیرف مقرر کیا گیا جبکہ 11 سے 30 سال کےلئے بجلی کا ٹیرف 8 روپے 18 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔ بگاس پاور پلانٹس 20 ماہ کی مدت میں تعمیر کیے جائیں گے۔