Saturday, July 27, 2024

نیپرا نے پنجاب میں مہنگی ترین بجلی کی پیداوار کا تیس سالہ ٹیرف منظور کر لیا

نیپرا نے پنجاب میں مہنگی ترین بجلی کی پیداوار کا تیس سالہ ٹیرف منظور کر لیا
August 3, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پنجاب کے شہریوں پر بجلی گرانے کی تیاریاں۔ صوبائی حکومت مہنگی ترین بجلی پیدا کرنے جا رہی ہے۔ پن بجلی کے 5 منصوبوں سے پیدا ہونیوالی بجلی کے نرخ 11 روپے 45 پیسے ہونگے۔ نیپرا نے 30سالہ ٹیرف منظور کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دیر آید درست آید تو سنا تھا لیکن دیر آئے مہنگا آئے کی مثال پنجاب حکومت نے قائم کر دی۔ پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی نے پنجاب والوں کو مہنگی بجلی دینے کےلئے کمر کس لی۔ پن بجلی کے 5 منصوبوں سے 24 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائیگی۔ نیپرا کی طرف سے منظور کئے گئے 30سالہ ٹیرف کے تحت پہلے 20سال صارفین 11 روپے 45 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے۔ اگلے 10 سال ٹیرف 7 روپے 30 پیسے فی یونٹ ہوجائیں گے۔ پن بجلی منصوبے مرالہ‘ پاکپتن‘ اوکاڑہ‘ چیاں والی میں لگائے جا رہے ہیں۔ منصوبے ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرض لے کر تعمیر کئے جائیں گے۔ منصوبوں پر 2 ارب 88 کروڑ 90 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔