Monday, November 28, 2022

نیپرا نے ونڈ پاورپلانٹس کیلئے یکساں ٹیرف کی منظوری دیدی

نیپرا نے ونڈ پاورپلانٹس کیلئے یکساں ٹیرف کی منظوری دیدی
اسلام آباد(92نیوز)نیپرا نے ونڈ پاور پلانٹس کے لیے یکساں ٹیرف کی منظوری رے دی،یکساں ٹیرف 20 سال کے لیے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کے لیے 10روپے 60 پیسے فی یونٹ یکساں ٹیرف مقرر کیا گیا ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس کے لیے ٹیرف 20 سال کے لیے مقرر کیا گیا ہے،نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹیرف بیرون ملک سرمایہ کاروں کے لیے مقرر کیا گیا اور اس کا اطلاق صرف ونڈ پاور پلانٹس پر ہی ہو گا۔