Saturday, July 27, 2024

نیپرا نے حکومت کو بجلی کے بلوں پر ٹیکسز کی مزید اجازت دے دی

نیپرا نے حکومت کو بجلی کے بلوں پر ٹیکسز کی مزید اجازت دے دی
March 22, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) نیپرا نے حکومت کو بجلی کے بلوں پر مزید ٹیکسز کی اجازت دے دی۔نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ مکمل ہو چکا ہے لیکن  10 پیسے فی یونٹ سرچارج کی وصولی جاری رہے گی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کئے گئے فیصلے کے مطابق بجلی کے بلوں پر نیلم جہلم سرچارج فنائناس کاسٹ سرچارج اور ٹیرف ریشنلائزیشن سرچارج برقررار رہے گے ۔

نیپرا میں سماعت کے دوران تمام متعلقہ فریقوں نے مخالفت کی کیونکہ نیلم جہلم منصوبہ مکمل ہوچکا ہے ،نیلم جہلم سرچارج کی مقررہ مدت گزشتہ سال ختم ہوچکی ہے ۔

متعلقہ فریقوں کا یہ موقف تھا کہ قرضوں پر سود کی مد میں ادائیگی کیلئے صارفین پر بوجھ نہیں ڈالا جاسکتا اور نہ ہی بجلی کی پیدواری کمپنیوں کو ادائیگی کیلئے صارفین پر ٹیکس لگایا جاسکتا ہے ۔

نیپرا نے موقف اختیار کیا کہ کیونکہ ٹیکسز عائد کرنا خالصتاً حکومت کے اختیار میں ہے اس لئے نیپرا اس کو ختم نہیں کرسکتی ،البتہ بجلی کے ٹیرف دی جانے والی سبسڈی بھی جاری رہے گی ۔

نیپرا نے اپنے فیصلے میں ٹیکسز کی اجازت کو عدالتی فیصلوں سے مشروط کردیا۔