Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیپرا نے بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

نیپرا نے بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
November 9, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) بجلی صارفین کیلئے پھر بری خبر، نیپرا نے بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

بجلی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر 2021 کے بلوں میں وصول کیا جائے گا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک، لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ قیمت میں اضافے سے صارفین پر 30 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

وائس چیئرمین نیپرا نے قیمتوں سے متعلق اضافی نوٹ لکھ دیا، جس کے مطابق این پی سی سی روزانہ کی بنیاد پر بجلی کی پیداوار سے متعلق نیپرا کی ہدایات پر عملدرآمد کرنے میں ناکام ہے، اس مسلسل ناکامی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔