Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 2.23 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 2.23 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی
July 25, 2017

اسلام آباد(92نیوز)نيشنل اليکٹرک پاور ريگوليٹری اتھارٹی نے بجلی کے نرخوں ميں دو روپے تئيس پيسے فی يونٹ کمی کی منظوری دے دی۔   

تفصیلات کے مطابق بجلی کے نرخوں ميں کمی کے حوالے سے سنٹرل پاور پرچيزنگ ايجنسی کی درخواست کی سماعت نيپرا اتھارٹی نے کی،درخواست ميں سی پی پی اے نے ماہانہ فيول ايڈ جسٹمنٹ کی مد ميں جون کےلئے  بجلی کے نرخوں ميں دو روپے تيرہ پيسے فی يونٹ کمی کی درخواست کی گئی تھی تاہم نيپرا اتھارٹی نے تمام اعدادوشمار کا جائزہ لیا اور بجلی کی قیمتوں میں  دو روپے تئيس پيسے فی يونٹ کمی کی منظوری دی ۔ نیپرا اتھارٹی کو حکام نے بتایا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفين کو مجموعی طور پر پچيس ارب روپے کا ريليف ملے گا جو آئندہ بلوں ميں ديا جائے گا،تاہم نرخوں ميں کمی کا اطلاق تين سو يونٹ تک استعمال کرنے والے گھريلو صارفين اور زرعی صارفين پر نہيں ہو گا،کے اليکٹرک صارفين پر بھی نرخوں کي کمی کا اطلاق نہيں ہو گا۔