اسلام آباد (92 نیوز) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
سی پی پی اے نے 0.9270 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا اتھارٹی نے 25 فروری کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔
اس کا اطلاق صرف مارچ کے مہینے کے بلوں پر ہو گا۔ اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔