Tuesday, April 30, 2024

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 80 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 80 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا
February 20, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے عوام پر بجلی گرا دی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ  جنوری کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر آئندہ ماہ 13 ارب 50 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔ جنوری میں فرنس آئل سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی۔ نیپرا نے کہا ہے کہ  سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی تحریری طور پر بتائے کہ فرنس آئل سے بجلی کیوں پیدا کی۔ گزشتہ ماہ بھی تفصیلات مانگی گئیں لیکن سی پی پی اے نے جواب نہیں دیا۔ نیپرا حکام نے کہا ہے کہ اگر ایل این جی سے پیداوار ہوتی تو قیمت میں اضافے کی بجائے کمی ہو سکتی تھی ۔