Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 6 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 6 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی
December 29, 2015
اسلام آباد (92نیوز) بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف آئندہ ماہ صارفین کو ملے گا مگر 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین ریلیف سے محروم رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں سے متعلق سماعت نیپرا میں ہوئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا اتھارٹی کو بتایا کہ نومبر کے مہینے میں 6 ارب 72 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہو ئی جس کی لاگت 27 ارب 53 کروڑ روپے رہی۔ فرنس آئل کی قیمتیں کم ہو نے کے باعث بجلی کی پیداواری لاگت 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ رہی۔ پن بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا۔ گیس سے بھی زیادہ بجلی پیدا کی گئی جس کے باعث بجلی کی پیداواری اوسط لاگت 4 روپے 9 پیسے فی یونٹ رہی۔ سی پی پی اے نے درخواست کی کہ ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت کے 7 ارب 40 کروڑ روپے بھی صارفین سے وصول کرنے کی اجازت دی جائے جو کہ نیپرا نے مسترد کر دی۔ نیپرا اتھارٹی نے سماعت مکمل کرتے ہوئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی۔ ٹیرف میں کمی کا اطلاق آئندہ ماہ صارفین کے بلوں پر ہو گا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اس سے صارفین کو 20 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔