نیپرا نے بجلی بریک ڈاؤن کی چھان بین کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی بنا دی

اسلام آباد (92 نیوز) نیپرا نے بجلی بریک ڈاؤن کی چھان بین کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی بنا دی، نیپرا کے سینئر افسر، شعبہ توانائی کے ماہر اور انجینئرز پر مشتمل کمیٹی سفارشات پیش کرے گی۔
حکومت نے قبل ازیں تحقیقات بریک ڈاؤن کے ذمہ دار اداروں کے افسروں کے ہی سپرد کی تھی، 92 نیوز کی نشاندہی پر تحقیقات کا ذمہ نیپرا نے خود اٹھایا۔
ذرائع کے مطابق پاور اسٹیشن میں ریلے سسٹم کی مرمت نہ ہونا خرابی کی وجہ بنی۔