Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیپرا نے اکتوبر کیلئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا

نیپرا نے اکتوبر کیلئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا
December 9, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نیپرا نے اکتوبر کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے کا اضافہ کردیا۔

بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک جھٹکا دیدیا گیا، نیپرا کی جانب سے اکتوبر کی مد میں بجلی فی یونٹ قیمت 4 روپے 74 پیسے بڑھا نے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافی وصولی دسمبر کے بلوں میں ہوگی، الیکٹرک صارفین کو استثنیٰ دیا گیا۔ نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کیے جانے سے صارفین سے 60 ارب وصول کیے جائیں گے۔