Wednesday, August 4, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

نیپرانےاگلےماہ صارفین کو25ارب روپےکاریلیف دینےکی منظوری دےدی

نیپرانےاگلےماہ صارفین کو25ارب روپےکاریلیف دینےکی منظوری دےدی
April 9, 2015
اسلام آباد(92نیوز)نیپرا نےعوام کو خوشخبری سنا دی بجلی کی قیمتوں میں چار روپے بیالیس پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔ آئندہ ماہ صارفین کوپچیس ارب روپے کا ریلیف ملےگا۔ بجلی کی قیمتوں سےمتعلق نیپرا میں سماعت کے دوران  سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے موقف اختیارکیا کہ فروری کےمہینے میں پانچ ارب چھہتر کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی، جس کی لاگت چھبیس ارب روپے رہی،فرنس آئل کی قیمتیں کم ہو کر39ہزار روپے فی ٹن کی سطع پر آ گئیں۔ فروری کے مہینے میں 1ارب 95 کروڑ یونٹ پن بجلی پیدا ہوئی ۔ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے  مجموعی طورپربجلی کی پیداواری لاگت میں چار روپے بیالیس پیسے کمی آئی ہے۔ سماعت کےبعد نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق آئندہ ماہ کےبلوں پرہو گا ۔