Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیپا چورنگی : دو پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوگئے

نیپا چورنگی : دو پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوگئے
August 30, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا گیا ناظم آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سے باپ بیٹے کی جان لےلی۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں دو پولیس اہلکار نیپا چورنگی پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے کہ نامعلوم دہشت گردوں نے انہیں اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بناڈالا۔ جس سے دونوں پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے دونوں اہلکار نظام الدین اور محمد شیر ٹریفک پولیس میں تعینات تھے دونوں شہید اہلکاروں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔ ڈی آئی جی منیر شیخ سمیت پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورشواہد اکٹھے کیے دوسری جانب  وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے اہلکاروں کے قتل پر سخت غم و غصے کا اظہارکرتے ہوئے  آئی جی سندھ سے فور طور پر رپورٹ طلب کرلی۔ اور قاتلوں کی فوری گرفتار کا حکم دے دیا ادھر ناظم آباد میں کریانے کی دکان پر فائرنگ سے باپ بیٹے کو قتل کردیاگیا ۔