نیپال میں ہندو یاتریوں کی بس کھائی میں جاگری، 17بھارتی ہلاک
کٹھمنڈو(ویب ڈیسک)نیپال میں ہندو یاتریوں کی بس گہری کھائی میں جاگری ، حادثے میں سترہ بھارتی ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے پینتالیس ہندو یاتری نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں ہندوؤں کے مقدس مقام پشوپتی ناتھ مندر سےبھارتی شہر گورکھ پور واپس آرہے تھے کہ ضلع ڈھاڈنگ کے گاؤں نوبیس کے قریب پہاڑی علاقے میں سفر کے دوران ان کی بس سو میٹر گہری کھائی میں جاگری۔
حادثے کے نتیجے میں سترہ افراد ہلاک جب کہ ستائیس زخمی ہوگئےزخمیوں کو کٹھمنڈو کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔