کٹھمنڈو(ویب ڈیسک)چین نے نیپال میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے پہلا فیلڈ اسپتال آپریشنل کر دیا،اسپتال تیس بستروں پر مشتمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی فوج کے ایک سو دو افسروں اور جوانوں پر مشتمل یہ میڈیکل ٹیم روزانہ تین سو مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرے گی۔
اسپتال میں مزید سولہ بستر لگائے جائیں گے،اس فیلڈ اسپتال میں ایک وقت میں دو آپریشن کیے جا سکتے ہیں۔
چینی میڈیکل کے پاس جدید سازوسامان اور جنریٹرز بھی موجود ہیں۔
[caption id="attachment_9484" align="alignnone" width="417"]
چینی ہسپتال میں مریض بچی کو طبی امداد دی جارہی ہے[/caption]