Friday, October 7, 2022

نیپال میں بھارتی چینلز کی نشریات پر پابندی‘ 13 بھارتی فوجی گرفتار

نیپال میں بھارتی چینلز کی نشریات پر پابندی‘ 13 بھارتی فوجی گرفتار
کٹھمنڈو (ویب ڈیسک) نیپال اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہونے لگا۔ نیپال نے اپنے ملک میں تمام بھارتی نیوز چینل بند کر دیے جبکہ نیپال پولیس نے سرحد کے قریب سے تیرہ بھارتی فوجیوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیپال میں کیبل ٹی وی آپریٹرز نے انڈین چینل کو بند کر دیا ہے۔ نیپال کیبل ٹیلی ویژن ایسوسی ایشن کے صدر کا کہناہے بھارت نے نیپال کی خود مختاری میں مداخلت کی ہے اسی لئے انہوں نے ہندوستانی چینلز کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کٹھمنڈو سینماو¿ں میں بھی بھارتی فلمیں دکھانی بند کر دی گئی ہیں۔ دوسری طرف بھارتی فوجیوں کو نیپال کی آرمڈ پولیس فورس نے گرفتار کیا اور کئی گھنٹے تفتیش کرنے کے بعد رہا کیا۔ بھارتی فوجی نیپال کی سرحد کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔