Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیپال زلزلہ: 35لاکھ افراد کو مدد کی ضرورت ہے، متاثرین کیلئے وزیراعظم فنڈ قائم کر دیا : سیکرٹری دفترخارجہ اعزاز چوہدری

نیپال زلزلہ: 35لاکھ افراد کو مدد کی ضرورت ہے، متاثرین کیلئے وزیراعظم فنڈ قائم کر دیا : سیکرٹری دفترخارجہ اعزاز چوہدری
May 3, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سیکرٹری دفتر خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ نیپال میں 6 ہزار 600سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ نیپال میں اپنے بہن بھائیوں کی مدد کیلئے مناسب اقدامات کئے ہیں جس پر نیپال کے آرمی چیف نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیپال میں 35لاکھ افراد کو مدد کی فوری ضرورت ہے، زلزلے میں نیپال کے 35 اضلاع متاثر ہوئے اور بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی جبکہ ہزاروں جانوں کا ضیاع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے اور پاکستان آرمی نے امدادی آپریشن میں بہت مددکی، پاکستان سے ڈاکٹر اور انجینئرز کی ٹیمیں نیپال پہنچ چکی ہیں۔ پاکستان میں نیپال کے سفارتخانے نے ہماری کوششوں میں مدد کی، پاکستان نیپال میں پھنسے پاکستانیوں کا دکھ اچھی طرح سمجھ سکتا ہے، نیپال سے 93 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے نیپالی عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا اور زلزلہ متاثرین کےلئے وزیراعظم فنڈ قائم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سب سے پہلے نیپال کیلئے ریلیف آپریشن شروع کیا، پاکستان سے نیپال کےلئے20 ہزارخیمے بھیجے جارہے ہیں۔ ریلیف فنڈکیلئے پاکستان وبیرون ممالک سے شہریوں سے امدادکی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔