Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیپال زلزلہ: گاﺅں میں برف کے نیچے دبے 100افراد کی لاشیں برآمد، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزارتک پہنچ سکتی ہے: نیپالی وزیرخارجہ

نیپال زلزلہ: گاﺅں میں برف کے نیچے دبے 100افراد کی لاشیں برآمد، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزارتک پہنچ سکتی ہے: نیپالی وزیرخارجہ
May 5, 2015
کٹھمنڈو (92نیوز) نیپال میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار سے بڑھ چکی ہے جبکہ لنگ ٹنگ کے علاقے میں برف کے نیچے دب جانے والے گاو¿ں سے ایک سو لاشیں برآمدہوئی ہیں۔ دارالحکومت کٹھمنڈو میں معمولات زندگی بحال ہونے لگے ہیں۔ نیپال میں آنے والے ہولناک زلزلہ نے تباہی کی نئی داستان رقم کی ہے۔ دارالحکومت کٹھمنڈو میں تو زندگی معمول پر آنے لگی ہے لیکن دوردراز علاقوں میں کئی روز بعد ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ریلیف آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ خوراک سمیت دیگر عالمی اداروں کے رضاکار ان علاقوں میں کھانے پینے کا سامان تقسیم کررہے ہیں۔ یونیسیف کے مطابق زلزلے سے تقریبا سترہ لاکھ بچے متاثر ہوئے ہیں۔ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے لاشیں نکلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ نیپالی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعدادس ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ زلزلے سے ستاون غیر ملکی ہلاک ہوئے جبکہ ایک سو بارہ تاحال لاپتہ ہیں۔ نیپالی حکومت نے ترقی یافتہ ممالک سے مزید امداد کی بھی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔