نیٹو کے 4ہزار کنٹینرز سےحساس نوعیت کا سامان اور اسلحہ غائب ، تحقیقات شروع

کراچی(92نیوز)کراچی میں امریکااورنیٹوفورسزکےکنٹینرزکاایک اوراسکینڈل بےنقاب ہوگیا،4 ہزارکنٹینرزسےحساس نوعیت کاسامان اوراسلحہ غائب ہوگیا،کسٹم نےتحقیقات شروع کردی۔
تفصیلات کےمطابق کنٹینرزکاایک اوراسکینڈل بےنقاب اس بارایک نئی کہانی سامنےآگئی۔
ماضی میں امریکااورنیٹوفورسزکےکنٹینرزغائب ہوئےتواس بارکنٹینرزمیں رکھا سامان کراچی میں امریکی اورنیٹوفورسزکےچارہزارکنٹینرزحساس نوعیت کاسامان اوراسلحہ پر اسرارطورپرغائب ہوگیا،خالی کنٹینرزبھینس کالونی اورماڑی پورکےگوداموں سےخالی مل گئے، ذرائع کےمطابق کسٹم حکام نےتحقیقات کاآغاز کردیا ہے،جس میں سامان چوری ہونے کےاسباب اورسامان کی تعداد کا پتہ لگایا جائےگا،چیف کلیکٹرکسٹم پروینٹیوزاہد کھوکر کاکہناہےکہ جن کنٹینرزسےسامان چوری ہوا،ان کی تعدادایک سوچھیاسٹھ ہےتاہم تحقیقات ہونےتک یہ نہیں کہاجاسکتاکہ کنٹینرزامریکا کےہیں یانیٹوکے۔
چیف کلیکٹرکسٹم پروینٹیونےبتایا کہ کنٹینرزسےسامان چوری ہونےکا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے،امریکی ونیٹوحکام سےرابطےکےعلاوہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ حکام سےکنٹینرزکی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔