نیو یارک ( 92 نیوز) خبروں میں زینت بننے کا گر جاننے والی اداکارہ میرا نے ایک بار پھر توجہ حاصل کر لی ، ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران خان سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کر دی کہ نیو یارک میں پھنس گئی ہوں، واپس بلوایا جائے، دوسری جانب مبینہ سسرالیوں کے ہاں پوری موج مستی کے مناظر بھی سامنے آگئے ۔
نیویارک میں کورونا کی تباہی کے دوران بھی اداکارہ میرا کی شخصیت کے دورخ رہے ، ایک جانب میرا نے وزیراعظم سے ہاتھ جوڑ کر وطن واپسی کے وسائل مہیا کرنے کی اپیل تودوسری جانب مبینہ سسرالیوں کے ہاں پوراموج میلہ بھی کیا۔
ویڈیو پیغام میں اداکارہ کا وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شوٹنگ کیلئےامریکا آئی تھی،رقم ختم ہونے پر نیویارک کے ہوٹل میں قید ہوں۔
اس دوران میرا کی مبینہ شوہر کیپٹن نوید کے ساتھ ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے ، ویڈیومیں میرا کی نیویارک میں نوید پرویز کے ساتھ واٹس ایپ کال پر ریشم اور ماریہ واسطی سے گپ شپ کررہی ہیں۔
اداکارعلی سلیم میراکے مبینہ شوہر کا شکریہ ادا کررہے ہیں ، میرا دوڑ لگاتے ہوئے کورونا کے خلاف احتیاط اور توبہ استغفار کامشورہ دے رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا جس روم میں ویڈیو بناکر ہوٹل بتارہی ہیں وہ ان کے مبینہ شوہر نوید کا گھر ہے۔