Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیو یارک میں اب تک 2 فٹ برف پڑ چکی ،نظام زندگی مفلوج

نیو یارک میں اب تک 2 فٹ برف پڑ چکی ،نظام زندگی مفلوج
March 3, 2018

نیو یارک (92 نیوز) امریکا کی مشرقی ریاستوں میں آنے والے طوفان سے سب سے زیادہ نیو یارک متاثر ہوا جہاں اب تک تقریباً 2 فٹ تک برف پڑ چکی ہے اور نظام زندگی مفلوج ہو گئی ہے ۔ نیو یارک سمیت مشرقی ریاستوں میں 4 لاکھ سے زائد مکین بجلی سے محروم ہیں ۔ ہوائی اڈوں پر سیکڑوں پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ۔
طوفان ریلی کی ہواؤں کی شدت 80 میل فی گھنٹہ سے زائد ریکارڈ کی گئی جس کے باعث کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔