Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیو یارک: ایکشن اور تھرل سے بھر پور فلم دی کمیوٹر کا رنگارنگ پریمئر

نیو یارک: ایکشن اور تھرل سے بھر پور فلم دی کمیوٹر کا رنگارنگ پریمئر
January 11, 2018

نیو یارک (92 نیوز) نیو یارک میں ہوا ایکشن اور تھرل سے بھر پور فلم دی کمیوٹر کا رنگارنگ پریمئر جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
ہولی وڈ اسٹار لیام نیسن کی ایکشن سے بھر پور نئی تھرلر ڈرامہ فلم’دی کمیوٹر‘کا نیو یارک میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی مکمل کاسٹ شریک ہوئی اور خوب جلوے بکھیرے۔
ہدایت کار جاؤ مے کولٹ سیراکی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے کامیاب بزنس مین کے گِرد گھوم رہی ہے جو جرائم پیشہ افراد کے چُنگل میں پھنس جاتا ہے۔
اینڈریو رونا اورالیکس ہین مین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار لیام نیسن نبھا رہے ہیں دیگر فنکاروں میں ویرا فارمیگا، پیٹرک وِلسن، ڈین چارلس، کلیئن اسکاٹ، جوناتھن بینکس،فلورینس پگ،رونلڈ مولر اور الزبیتھ میک گورن شامل ہیں۔
سنسنی خیز فلم لائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت 12 جنوری کو امریکا اور19جنوری کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔