Friday, December 2, 2022

نیو یارک:ٹریفک حادثے میں ایک پولیس افسرہلاک،2زخمی

نیو یارک:ٹریفک حادثے میں ایک پولیس افسرہلاک،2زخمی
نیویارک(ویب ڈیسک)امریکی ریاست نیویارک میں ٹریفک حادثے کے دوران ایک پولیس افسر ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق افسر غلط سمت میں گاڑی چلا رہا تھا جو مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالے  سے ٹکرا گئی۔ ہلاک ہونے والا پولیس افسر ریاست نیو جرسی میں تعینات تھا اور گاڑی میں اس کے ساتھ دو اورپولیس افسر بھی سوارتھے۔ حکام کے مطابق تحقیقات کی  جاری  ہیں کہ کہیں افسر شراب نوشی کرکے تو گاڑی نہیں چلا رہا تھا۔