نیو کراچی کے علاقے گودھراں میں لکڑی کا گودام شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے نیو کراچی گودھراں میں لکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی ۔ 4 فائر ٹینڈر کی مدد سے 2 گھنٹے میں آگ بجھائی جا سکی ۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی دو فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچے ۔ شعلے بھڑکے تو مزید 2 فائر ٹینڈرز طلب کئے گئے ۔
فائر فائٹرز کے مطابق چار گاڑیوں کی مدد سے 2 گھنٹے میں آگ بجھائی جا سکی۔
مالک کے مطابق گودام میں ساری لکڑی جل گئی جبکہ مشین کو بھی نقصان پہنچا ۔ مجموعی طور پر 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے ۔