Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیو کراچی پولیس کا ایکشن، ٹارگٹ کلر ساجد عرف پچی گرفتار

نیو کراچی پولیس کا ایکشن، ٹارگٹ کلر ساجد عرف پچی گرفتار
December 18, 2016

کراچی (92نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں ٹارگٹ کلر سمیت سات ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ گرفتار ملزموں میں دو غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تھانہ نیوکراچی کی جانب سے کارروائی کےدوران سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار کیا گیا۔ ملزم ساجد نے دوران تفتیش دو افراد کو ٹارگٹ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ ملزم کا بھائی واحد عرف ملا بھی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

ادھر جوہرآباد پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی ملزم سمیت اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر کہ اسلحہ، نقدی اور چھینا ہوا سامان برآمد کر لیا۔ تھانہ سعودآباد پولیس کی جانب سے کارروائی کے دوران ڈکیتیوں میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرکے موٹرسائکل اور لوٹا ہوا مال برآمدکیا گیا ہے جبکہ بلدیہ کے علاقے مدینہ کالونی پولیس اور سولجر بازار پولیس نے بھی ایک ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ، موٹرسائیکلیں اور مسروقہ سامان برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔