Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیو کراچی سیکٹر الیون جے میں فیکٹری میں آگ لگنے سےلاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر

نیو کراچی سیکٹر الیون جے میں فیکٹری میں آگ لگنے سےلاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر
February 12, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کےعلاقے نیو کراچی سیکٹر الیون جے میں فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا۔

نیو کراچی سیکٹر الیون جے کی زری فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ عمارت کی تیسری منزل پر لگی جہاں زری کا کام کیا جارہا تھا۔ فائربریگیڈ کو آگ کی اطلاع دی گئی لیکن اس دوران آگ تیزی سے پھیلتی رہی۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فیکٹری ملازمین اور چھت پر موجود چوکیدار کے اہل خانہ کو باحفاظت فیکٹری سے باہر نکال لیا۔

فائربریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچی اور آگ بجھانے لگیں۔ فائربرگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

فائر افسر کے مطابق نیو کراچی فائر اسٹیشن ٹیکنیکل خرابی کے باعث بند ہے جسکے باعث سہراب گوٹھ فائر اسٹیشن سے گاڑی طلب کی گئی۔ آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا سامان اور مشینری خاکستر ہو گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔