Thursday, December 8, 2022

نیو ساؤتھ ویلز میں موبائل فونز شناخت کرنیوالے کیمرے نصب

نیو ساؤتھ ویلز میں موبائل فونز شناخت کرنیوالے کیمرے نصب
نیو ساؤتھ ویلز ( 92 نیوز)آسٹریلین ریاست نیو ساؤتھ ویلز  میں دنیا کے پہلے موبائل فونز کی شناخت کرنے والے کیمرے نصب کر دیے گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ کیمروں کی تنصیب کا مقصد دوران ڈرائیونگ موبائل فونز کے استعمال کو روکنا ہے۔ یہ کیمرے چوبیس گھنٹے ہر موسم میں کام کریں گے اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے دوران ڈرائیونگ موبائل فونز کے استعمال کی شناخت کریں گے۔ رواں سال نیو ساؤتھ ویلز  میں ٹریفک حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 329 ہے۔