Wednesday, October 5, 2022

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
اسلام آباد (92 نیوز) نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرکے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ محمد عمیر نامی مسافر کے سامان سے ایک کلو 602 گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔۔ملزم غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے ابوظہبی جا رہا تھا۔ ملزم عمیر چارسدہ کا رہائشی ہے، جسے گرفتار کرکے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔