Tuesday, February 20, 2024

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ آپریشنل کرنے کی تاریخ پھر تبدیل

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ آپریشنل کرنے کی تاریخ پھر تبدیل
April 18, 2018
اسلام آباد (92 نیو ز) نیو اسلام  آباد ائیرپورٹ کو آپریشنل کرنے کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل ہو گئی ۔نئے ائیرپورٹ کو آپریشنل کرنے کیلئے اب 3 مئی کی تاریخ دے دی گئی ۔پہلے 20 اپریل کو نیا ائیرپورٹ آپریشنل کرنے کا کہا گیا تھا۔ دوسری جانب شہریوں نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کی منتقلی پر تحفظات کا آظہار کردیا ،شہریوں کا کہنا ہے کہ نئے آئیرپورٹ کا قیام خوش آئند ہے لیکن طویل مسافت اور پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستابی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ محدود تنخواہ میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے نئے آئیرپورٹ پر روزانہ آنا جانا انتہائی مشکل عمل ہوگا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ نئے ائیرپورٹ کے جڑواں شہروں سے سستی اور فوری پبلک ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جائے۔ چینل 92 نیوز پہلے ہی بتا چکا تھا کہ ناکافی انتظامات کے باعث ایئر پورٹ کا وقت پر افتتاح ممکن نہیں۔