Friday, September 30, 2022

نیوی کے بحری بیڑے میں پی این ایس یرموک شامل

نیوی کے بحری بیڑے میں پی این ایس یرموک شامل
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز پی این ایس یرموک کو شامل کر لیا گیا۔ نیوی ، بحری بیڑے ، پی این ایس یرموک شامل ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی ، تقریب سے خطاب ، نیوی ڈاکیارڈ کراچی ، 92 نیوز ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ نیوی ، بحری بیڑے ، پی این ایس یرموک شامل ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی ، تقریب سے خطاب ، نیوی ڈاکیارڈ کراچی ، 92 نیوز نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز پی این ایس یرموک کو شامل کر لیا گیا ہے۔ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے قلیل وقت میں جہاز کی تعمیر پر ڈامین شپ یارڈ رومانیہ اور پراجیکٹ ٹیم کو سراہا۔ نیوی ، بحری بیڑے ، پی این ایس یرموک شامل ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی ، تقریب سے خطاب ، نیوی ڈاکیارڈ کراچی ، 92 نیوز ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ جدید جنگی جہاز جدید ترین اسلحہ، دفاعی نظام اور ریڈارز سے لیس ہے۔ پی این ایس یرموک متعدد نیول آپریشنز انجام دینے، ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرا جہاز پی این ایس تبوک بھی جلد پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔