Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیویارک: ہالی ووڈ فلم زو لینڈر ٹو کا رنگارنگ پریمیئر، فلمی ستاروں کے ریڈ کارپٹ پر جلوے

نیویارک: ہالی ووڈ فلم زو لینڈر ٹو کا رنگارنگ پریمیئر، فلمی ستاروں کے ریڈ کارپٹ پر جلوے
February 11, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک میں ہالی ووڈ فلم زو لینڈر ٹو کا رنگارنگ پریمیئر ہوا۔ فلمی ستاروں نے ریڈکارپٹ پر جلوہ گر ہو کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ ہالی ووڈ کے معروف اداکار بین سٹیلر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم زولینڈر ٹو کا رنگارنگ عالمی پریمیئر نیویارک میں ہوا جس میں فلمی ستاروں سمیت شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شائقین نے اپنے پسندیدہ ستاروں سے آٹو گراف لیے اور سیلفیاں بھی بنائیں۔ فلم میں بین سٹیلر کے ہمراہ سپین کی اداکارہ پینیلوپ کروز، کرسٹن وگ اور دیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ پچاس سالہ بین سٹیلر نے پندرہ سال قبل بننے والی زولینڈرز میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے تاہم یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہ ہو سکی۔ زولینڈر بارہ فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔