Saturday, July 27, 2024

نیویارک ،ڈیموکریٹک پارٹی کی لیڈر نینسی کا 8گھنٹے مسلسل خطاب،ریکارڈ قائم

نیویارک ،ڈیموکریٹک پارٹی کی لیڈر نینسی کا 8گھنٹے مسلسل خطاب،ریکارڈ قائم
February 8, 2018

نیویارک ( 92 نیوز ) امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کی لیڈر نینسی پلوسی نے مسلسل 8گھنٹے سے زائد خطاب کرکے ایک صدی میں طویل ترین خطاب کا ریکارڈ قائم کر ڈالا ۔ اس سے پہلے یہ اعزاز میسوری کے چیمپ کلارک نے حاصل کیا تھا ، جنہوں نے 5 گھنٹے 15 منٹ تقریر کی تھی ۔

امریکی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک کی پارٹی سربراہ نینسی پلوسی نے طول ترین خطاب کا ریکارڈ بناڈالا  ۔ نینسی بچوں اور نوجوان تارکین وطن کی ملک بدری کے حوالے سے بولنے پر آئیں تو مسلسل 8 ٓٹھ گھنٹے تک بولتی چلی گئیں۔

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 78 سالہ ڈیمو کریٹ رکن نے دن 10 بج کر 4 منٹ پر فلورلیا اورپھر مسلسل 8 گھنٹے سے زائد وقت  بولتی گئیں اور اس پورے وقت میں  پانی کے سوا کچھ نہیں لیا ۔ اس پر طرہ یہ کہ خاتون نے چار انچ ایڑی والی جوتی بھی پہن رکھی تھی  ۔

یوں ایوان میں اقلیتی پارٹی کی رہنما اور سابق اسپیکر نے اپنے عزم کا شاندار مظاہرہ کیا  تو ان کے ساتھی ارکان نے تقریر ختم ہونے پر کھڑے ہو کرداد دی ۔

پلوسی نےاپنےخطاب کے دوران ہاؤس کے کلرک کا یہ پیغام بھی اونچی آواز میں پڑھ کر سنایا کہ انہوں نے 1909کے بعد ایوان میں مسلسل طویل ترین تقریر کا ریکارڈ قائم کیاہے۔

پلوسی کہتی ہیں امریکی عوام امیگریشن کے مسئلے کا حل چاہتے ہیں ۔حکومتی اخراجات کے بل پر اس وقت  تک کوئی معاہدہ نہیں ہونا چاہئے جب تک پال ریان امیگریشن کے معاملے پر ایوان میں ووٹنگ کی یقین دہانی نہ کرائیں۔