Monday, August 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

نیویارک پراپرٹی کیس ، آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور

نیویارک پراپرٹی کیس ، آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور
July 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نیویارک پراپرٹی کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور ہو گئی۔

آصف زرداری کی نیویارک اپارٹمنٹ انکوائری میں ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری بیماری کے باعث ایمبولینس میں عدالت پہنچے اور اپنی حاضری لگوائی۔ آصف علی زرداری کے وکلاء کی جانب سے نیویارک پراپرٹی کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست جمع کروائی گئی۔ عدالت نے آصف زرداری کی عبوری ضمانت کی درخواست منظنور کرتے ہوئے انہیں 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

عدالت کے باہر صحافی کے سوال ،  پی ٹی آئی حکومت کب تک دیکھ رہے ہیں، کے جواب میں بولے پی ٹی آئی کی حکومت ہی کب ہے؟ کیا اپکو پی ٹی آئی کی حکومت نظر آتی ہے؟ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کشمیر انتخابات میں وہی ہوگا جو ہوتا رہا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری 28 جولائی تک منظور کی اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔