Saturday, September 21, 2024

نیویارک: وزیراعظم نوازشریف کا امن سربراہ کانفرنس سے خطاب، اقوام متحدہ امن مشن دنیا کی سلامتی کا ضامن ہے: نوازشریف

نیویارک: وزیراعظم نوازشریف کا امن سربراہ کانفرنس سے خطاب، اقوام متحدہ امن مشن دنیا کی سلامتی کا ضامن ہے: نوازشریف
September 29, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ امن مشن دنیا کی سلامتی کا ضامن ہے۔ اقوام متحدہ کو بہترین فوجی کمانڈرز، افسران اور مبصرین دیتے رہیں گے۔ نیویارک میں امن سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ عالمی تبدیلیوں کے تناظر مین امن مشن کو چیلنجوں کا سامنا ہے۔ عالمی امن کے لئے رہنماؤں کو یکجا کرنے پر امریکی صدر کو سراہتے ہیں۔ ہمارے نزدیک امن کے قیام اور امن کے نفاذ میں واضح فرق ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا قیام امن کے لیے بنیادی اصولوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ امن مشن کے مؤثر کردار کے لیے  تمام وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے جبکہ اقوام متحدہ امن مشن دنیا کی سلامتی کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان امن مشن میں سب سے بڑا شراکت دار ہے۔ پاکستان کے امن دستے دنیا کے مشکل ترین محاذوں پر موجود ہیں۔ اقوام متحدہ کو بہترین فوجی کمانڈرز اور مبصرین دیتے رہیں گے۔ پاکستان ہمیشہ اعلیٰ  سطح کے پینل اور امن مشن کے ساتھ رہا ہے۔ ہم امن مشن کی راہیں متعین کرنے میں ہمیشہ آگے رہے جبکہ ہماری بہترین فورس اپنے مشن سے کبھی پیچھے نہیں ہٹی، نیک کام کے لیے جان کی قربانی دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔