نیویارک: وزیراعظم نوازشریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب، بھارتی چہرہ بے نقاب، نوازشریف نے الزامات لگائے: بھارتی میڈیا
نیویارک (ویب ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایسا خطاب کیا کہ بھارت کے پر جل گئے۔ پھر کیا تھا بھارتی میڈیا نے ساری بھڑاس نکالنا شروع کر دی۔ بھارتی میڈیا نے اپنی حکومت کو روایتی جھوٹ بولنے کے لئے اکسانا شروع کر دیا۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کا بڑا حصہ بھارت اور مسئلہ کشمیر سے متعلق تھا۔ پہلے تو بھارتی میڈیا نے نوازشریف کا خطاب دکھایا اور پھر وہی کیا جو کرتا آیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے کہا کہ نوازشریف نے اقوام متحدہ کے سامنے جھوٹ بولا اور بھارت پر بے بنیاد الزامات لگائے۔ مبصرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں واضح اور جامع خطاب کر کے بھارت کی دم پر پیر رکھ دیا ہے۔