Tuesday, April 30, 2024

نیویارک میں رنگا رنگ فیشن ویک کا آغاز

نیویارک میں رنگا رنگ فیشن ویک کا آغاز
February 16, 2021

نیو یارک (92 نیوز) نیویارک میں رنگا رنگ فیشن ویک کا آغاز ہو گیا۔ ماڈلز نے جدید تراش خراش کے ملبوسات کے ساتھ منفرد ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

ڈریس ڈیزائنر نے اپنے ملبوسات کی نمائش کیلئے ایک جنرل اسٹور کا انتخاب کیا۔ ماڈلز نے خوبصورت لباس زیب تن کرکے اسٹور میں سجی سبزیوں، پھلوں اور دوسری اشیا کے درمیان واک کی۔ دیکھنے والوں نے اس آئیڈیئے کو خوب سراہا۔

 

فن لینڈ کے شہریوں نے ورزش کا نیا طریقہ اپنا لیا

فن لینڈ کے شہریوں نے ورزش کا نیا طریقہ اپنا لیا۔ اب جم جانے یا کوئی ان ڈور گیم کھیلنے کی بجائے لوگوں نے جرابیں پہن کر برف پر دوڑ لگانا شروع کر دی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح ورزش بھی ہو جاتی ہے اوردوڑتے ہوئے پھسلنے سے بھی بچ جاتے ہیں۔

 

مہاجر تتلیوں نے میکسیکو میں ڈیرے ڈال لئے

میکسیکو  میں موسم بدلتے ہی مہاجر تتلیوں نے ڈیرے ڈال لئے۔ ہر سال لاکھوں تتلیاں شمالی امریکا اور کینیڈا سے 2 ہزار میل کا سفر طے کر کے میکسیکو آتی ہیں۔ مغربی ریاست میں تتلیوں کے رہنے کا شاندار قدرتی انتظام ہے۔ گزشتہ سالوں کے برعکس اس بار کورونا وبا کے سبب غیر ملکی سیاح تتلیوں کو دیکھنے نہیں آسکے۔