Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیویارک: فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ شدید زخمی، اسپتال منتقل، مسلح شخص نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار لی

نیویارک: فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ شدید زخمی، اسپتال منتقل، مسلح شخص نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار لی
August 22, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیویارک میں ایک مسلح مشتبہ شخص نے فائرنگ کر کے وفاقی عمارت کے سکیورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا جبکہ خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست نیویارک شہر کے علاقہ مین ہٹن میں پیش آیا جہاں ایک مسلح مشتبہ شخص نے وفاقی عمارت کے سکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا جبکہ فائرنگ کرنے کے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار لی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے سیکورٹی گارڈ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے فوری بعد سکیورٹی خدشات کے باعث عمارت کو خالی کرا لیا گیا۔