Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیویارک : سپائیڈرمین سیاح کیساتھ تصویر بنوانے کے پیسے نہ ملنے پر جھگڑ پڑا

نیویارک : سپائیڈرمین سیاح کیساتھ تصویر بنوانے کے پیسے نہ ملنے پر جھگڑ پڑا
March 28, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) فلموں میں مسیحا کا کردار ادا کرنے والا کردار سپائیڈرمین نیویارک میں آپے سے ایسا باہر ہوا کہ ایک سیاح کے ساتھ گتھم گتھا ہو گیا۔ سیاح نے سپائڈر مین کے ساتھ تصویر بنوائی مگر پیسے نہیں دیے۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک میں سپائیڈرمین کا روپ دھارے ایک شخص اپنے ساتھی کے ساتھ موجود تھا کہ ان کے پاس ورجینیا سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی ایک فیملی آئی اور ان کے ساتھ تصویر بنوانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ سپائیڈرمین نے انہیں بتایا کہ وہ تصویر بنوانے کے پیسے لیں گے جس پر ورجینین خاندان رضامند ہو گیا۔ تصاویر بنوانے کے بعد جب اس نے پیسے طلب کیے تو انہوں نے پیسے ادا کرنے سے انکار کر دیا جس پر جھگڑا شروع ہو گیا۔ بعدازاں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس نے دونوں فریقین کو دھر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نیویارک کا سپائیڈرمین اس سے قبل تین مرتبہ اسی قسم کے کیسز میں حوالات کی ہوا کھا چکا ہے۔