Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیویارک: سٹیون سپل برگ کی ڈائرکشن میں بنی فلم برج آف سپائیز کا ورلڈ پریمیئر، شائقین اور فلمی صحافیوں کی شرکت

نیویارک: سٹیون سپل برگ کی ڈائرکشن میں بنی فلم برج آف سپائیز کا ورلڈ پریمیئر، شائقین اور فلمی صحافیوں کی شرکت
October 6, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) سٹیون سپل برگ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ‘‘برج آف سپائیز’’ کا ورلڈ پریمئر نیویارک میں ہوا۔ فلم کی کہانی سردجنگ کے دوران سوویت یونین کے ساتھ ایک پائلٹ کی رہائی کیلئے مذاکرات پر مبنی ہے۔ فلم میں مرکزی کردار ٹام ہینکس نے ادا کیا ہے جو امریکی وکیل ہے اور سوویت یونین کی جانب سے مار گرائے گئے طیارے کے پائلٹ کی رہائی کیلئے مذاکرات کرتا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ایمی ریان اور ایلن الڈا بھی شامل ہیں۔ فلم کے پریمئر پر ڈائریکٹر سپل برگ کا کہنا تھا کہ فلم ناظرین کو سرد جنگ کے زمانے کے حالات، سیاست اور مذاکرات کے فن کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی۔ ہینکس کہتے ہیں فلم تفریحی ہونے کے ساتھ کسی حد تک علمی بھی ہے۔ پریمئر کے دوران شائقین اور فلمی صحافی بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔